سپریم کورٹ:مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

13 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ،چیف جسٹس کی زیرسربراہی تین رکنی بنچ17 اکتوبر کو سماعت کرےگا،درخواست گزارعابدزبیری کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میںبنچ 17 اکتوبر کو سماعت کرےگا۔ جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ میں شامل ہیں۔وکیل عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔مجوزہ ترمیم کے مطابق صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون اور بار کونسل کے نمائندے پر مشتمل ہوگی۔