لاہور(صباح نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت کا معاملہ انسانی زندگی کا معاملہ ہے جس میں غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی، پنجاب کے ہر ہسپتال کو بہتر سے بہترین کرنا چاہتے ہیں، کرسی ذمہ داریوں کا بوجھ ہے، ایک اچھے فیصلے سے کروڑوں زندگیوں میں بہتری آ رہی ہے ۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے جوبلی ٹائون میں نجی ہسپتا ل میں نیو ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کا معاملہ انسانی زندگی کا معاملہ ہے جس میں غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ایئر ایمبولینس سے روز قیمتی جانیں بچانے میں قابلِ قدر کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسی ذمہ داریوں کا بوجھ ہے، ایک اچھے فیصلے سے کروڑوں زندگیوں میں بہتری آ رہی ہے، پنجاب کے ہسپتا لوں میں 90 فیصد تک مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہارٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لئے ہسپتا ل سے اشتراک کریں گے،پنجاب میں پورے پاکستان سے علاج کے لئے مریض آتے ہیں۔
اسلام آباد پاکستان کے محمد ریان زمان نے16ویں ریڈ ٹون انٹرنیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 2024ء جیت کر قوم کا سر فخر...
اسلام آباد چیف جسٹس ،پاکستان یحیٰ آفریدی کی ہدایات پر لاہو ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل...
لاہور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے...
راولپنڈیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 خوارج جہنم...
کرم ضلع کرم میں پاراچنار ٹل مرکزی شاہراہ اور متعدد راستے بھی آمد و رفت و ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ راستوں کی...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مصری امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ڈاکٹر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی...