اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت عظمی نے قرار دیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے سماعت اکیس اکتوبر تک ملتوی کی جاتی ہے تاہم مزید التوا کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل حامد خان نے التوا کی درخواست میں خاندانی مصروفیات کو وجہ بنایا، خاندان میں مصروفیت کس نوعیت کی تھی کچھ بھی نہیں بتایا گیا، کیس میں پی ٹی آئی کی نمائندگی علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور اجمل غفار نے بھی کی تھی، انیس شہزاد، شریف جنجوعہ اور نیاز اللہ نیازی بھی لیگل ٹیم میں تھے۔تحریری درخواست سے سماعت ملتوی کرنے کیلئے قائل نہیں ہوسکے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کی جاتی ہے، مزید التوا کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ توقع ہے آئندہ سماعت پر کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...