واشنگٹن (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اراکین کانگریس نے سیکرٹری آف اسٹیٹ کو مراسلہ لکھا ہے جس میں انٹونی بلنکن سے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید سے متعلق تحریری ایپ ڈیٹ ماحول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر امریکا میں پی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ مراسلہ پاکستان کاکس کے چیئرمین ٹام سوازی اور جیک برگ مین نے لکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی کانگریس میں ٹام سوازی پاکستان کاکس کے سربراہ بنے تھے اور چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ٹوئٹ میں مراسلے کا عکس بھی پوسٹ کیا۔ جس میں ٹام سوازی اور جیک برگ مین کی جانب سے انٹونی بلنکن سے درخواست کی گئی کہ عمران خان، ان کی قید، پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج اور بانی پی ٹی آئی کی قیدی تنہائی سے متعلق متعدد رپورٹس کی روشنی میں درخواست کی جاتی ہے کہ اس بابت تحریری طور پر اپ ڈیٹ (تازہ معلومات) لی جائے۔امریکی اراکین کانگریس نے مراسلہ میں یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر ہر سہ ماہی رپورٹ ہمیں فراہم کی جائے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...