غیر قانونی طریقے سے ا سپین جانے کی کوشش میں4پاکستانی جاں بحق

13 اکتوبر ، 2024

ایتھنز( پی پی آئی)ڈنکی لگا کرا سپین جانے والی کشتی میں سوار4پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ چاروں نوجوانوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی۔کشتی ماریطانیہ سے ا سپین جا رہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق وزیر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابوہریرہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔ چاروں پاکستانیوں کو کشتی میں سامان کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے دیگر تین پاکستانیوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے 9 افراد یونان کشتی حادثہ میںجاں بحق ہوئے تھے۔