داسو ڈیم حملے کے دہشتگردوں کو چھرانے 12ملزمان نے حملہ کیا،FIRدرج

13 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(این این آئی)داسو ڈیم حملہ کے پانچ ملزمان کی جیل سے منتقلی کے دوران انہیں چھڑانے کیلئے ہوئے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 12دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سے دو مارے گئے بقیہ فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل رات کو پیش آیا، حملے کا مقدمہ 12دہشت گردوں کے خلاف تھانہ بہادر شاہ میں درج کیا گیا ہے جس میں ملزمان پر انسداد دہشت گردی کی دفعہ سمیت 11دفعات لگائی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز داسو ڈیم حملے میں ملوث گرفتار دہشت گردوں کو ہائی سیکورٹی جیل سے دوسری جیل منتقل کیا جارہا تھا، اورنگ آباد کے قریب گھات لگائے 12دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے اچانک فائرنگ شروع کردی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ سے قیدی وین کا ٹائر برسٹ ہوگیا پولیس نے بھی اپنی پوزیشن سنبھال لی، حملہ آور دہشت گردوں نے قیدی وین کے دروازے کا تالا توڑ کر اپنے ساتھیوں کو باہر نکالا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دونوں دہشت گرد حسین اور ایاز مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔