اسلام آباد(آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے جبکہ پولیس کو انہیں23اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ طلبی کے باوجود وزیراعلی علی امین گنڈاپور ہفتے کو بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔ اس دوران علی امین گنڈاپور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔بیلف رپورٹ کے مطابق وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے ملہت کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت نے 23 اکتوبر تک پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے ک جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہفتے کو علی امین گنڈاپور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔۔۔
اسلام آباد پاکستان کے محمد ریان زمان نے16ویں ریڈ ٹون انٹرنیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 2024ء جیت کر قوم کا سر فخر...
اسلام آباد چیف جسٹس ،پاکستان یحیٰ آفریدی کی ہدایات پر لاہو ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل...
لاہور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے...
راولپنڈیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 خوارج جہنم...
کرم ضلع کرم میں پاراچنار ٹل مرکزی شاہراہ اور متعدد راستے بھی آمد و رفت و ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ راستوں کی...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مصری امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ڈاکٹر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی...