پشاور (صباح نیوز)پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی اور قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا کہ ڈی چوک جاکر کرنا کیا ہے،لیڈرز مکس سگنلز دیں تو کارکنان کنفیوژ ہوتے ہیں،اڈیالہ میں ملاقات کرنے والے وہ باتیں کرتے ہیں جن کی ضرورت نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ اس وقت پارٹی میں ہر کوئی دوسرے پر ڈبل گیم کا شک کررہا ہے، اڈیالہ میں ملاقات کرنے والے وہ باتیں کرتے ہیں جن کی ضرورت نہیں، ہوسکتاہے کچھ میرے ہی دوست ہوں جو دونوں کے قریب ہوں، ہوسکتا ہے دونوں میں کچھ چیلنجز کے ذریعے بات چیت چل رہی ہو۔انہوں نے کہا کہ بتانا چاہتا تھا جلسہ کرنا ہے یا دھرنا دینا ہے، اب کارکن مایوس ہے، علی امین گنڈا پور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا کہ ڈی چوک جاکر کرنا کیا ہے، لیڈرز مکس سگنلز دیں تو کارکنان کنفیوژ ہوتے ہیں۔عاطف خان نے کہاکہ ڈیل ذات کے لئے ہوتی ہے اور راستہ ملک کے لیے ہوتاہے، کسی نہ کسی سٹیج پر پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر راستہ نکالنا پڑے گا، اگرکوئی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا سوچ رہا ہے تو یہ ختم نہیں ہوگی۔
اسلام آباد پاکستان کے محمد ریان زمان نے16ویں ریڈ ٹون انٹرنیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 2024ء جیت کر قوم کا سر فخر...
اسلام آباد چیف جسٹس ،پاکستان یحیٰ آفریدی کی ہدایات پر لاہو ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل...
لاہور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے...
راولپنڈیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 خوارج جہنم...
کرم ضلع کرم میں پاراچنار ٹل مرکزی شاہراہ اور متعدد راستے بھی آمد و رفت و ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ راستوں کی...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مصری امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ڈاکٹر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی...