پاکستان ٹیم کا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے آخری نمبر

13 اکتوبر ، 2024

لاہور (آن لائن) ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا انجام قومی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں مزید تنزلی کی صورت سامنے آ گیا۔پاکستان جس نے آئی سی سی ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 25 - 2023 کا آغاز سری لنکا کو گزشتہ سال وائٹ واش کر کے ٹاپ پوزیشن کے ساتھ کیا تھا مگر اس کے بعد ٹیم کی قیادت بدلتے ہی ایسا زوال آیا کہ ٹیم جیسے جیتنا ہی بھول گئی اور شان مسعود کی کپتانی میں مسلسل 6 شکستوں کے بعد آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ملتان ٹیسٹ کے اختتام پر پاکستان ٹیم کے پوائنٹ ویسٹ انڈیز سے بھی کم ہوگئے اور وہ 20 پوائنٹ کے ساتھ سب سے آخری نویں نمبر پر جا پہنچی ہے۔