اوٹاوا (اے پی پی)سفارتی محاز پر بھارت کو ایک بڑا جھٹکا لگ گیاکیونکہ کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور 5سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس کی وجہ سے بھارتی سفارتکاروں کو کینیڈا سے ملک بدرکیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارت نے اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لئے کینیڈا سے اپنے ہائی کمشنر اور سفارتکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا،ان سفارتکاروں کو کینیڈا نے خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا تھا۔بھارتی وزارت خارجہ نے احتجاجا ًنئی دہلی میں کینیڈا کے ناظم الامور کو بھی طلب کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکاروں کی سکیورٹی کے حوالے سے مودی حکومت کو کینیڈا کی موجودہ حکومت پراعتماد نہیں ہے۔بھارت جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا۔ کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارتی حکومت پر عائد کیا تھا۔بعد ازاں بھارت نے 41کینیڈین سفارتی حکام کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...