اسلام آباد(صباح نیوز)چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ ہر فورم پر شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے نمایاں اثرات مرتب ہوں گے،جلد پاکستان ترقی کی منازل طے کر لے گا،جب کہ چیئرمین سینیٹ سید رضا گیلانی نے کہاکہ پاک چین دوستی علاقائی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔ منگل کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےعوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم مسٹر لی چیا نگ سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ان برادران تعلقات کی بنیاد دونوں ممالک کے قیام سے ہی شروع ہو گئی تھی دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی ہر فورم پر بھرپور حمایت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہِ ریشم جو 2000سال سے پرانی ہے ہماری دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات1951میں ہی قائم ہو گئے تھے جو ابھی تک غیر متزلزل ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو عروج پر پہنچانے میں سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور خیر سگالی کے جذبے کو فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کو اپنا انتہائی قریبی دوست اور پارٹنر سمجھتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں آئرن برادر کہا جاتا ہے۔ علاقائی سیکورٹی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے دونوں ممالک کے تعاون کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔چینی وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان چین کا انتہائی مخلص دوست ملک ہے۔ پاکستان کا دورہ کر کے نہایت خوشی ہوئی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے نمایاں اثرات مرتب ہوں گے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کی منازل طے کر لے گا۔ پاکستان کے ساتھ ہر فورم پر ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ پاکستان خطے کا ایک انتہائی اہم ملک ہے اور ہمیں پاکستان کے ساتھ دوستی پر فخر ہے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران متعدد معاہدے کیے جائیں گے جس سے دونوں ممالک کی عوام اور ملک کے لیے ترقی و خوشحالی یقینی ہوگی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...