اسلام آباد (آئی ا ین پی)سپیکر قومی اسمبلی اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک چین تجارتی وپارلیمانی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے چینی وزیراعظم سےسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے، علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میںسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔چین پاکستان کا بااعتماد اور مخلص دوست ہے۔ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم سے علاقائی تعاون کو فروغ اوراستحکام کو تقویت ملے گی۔ پاکستان ایس سی او پلیٹ فارم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے علاقائی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبے دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ اسی طرح تعلیمی اور سائنسی تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔دونوں رہنماں کے درمیان توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون سے پاکستانی عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ چین پاکستان کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے، مستقبل میں دونوں ممالک کے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین پارلیمان کی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا۔ مستقبل میں پارلیمانی وفود کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اور چینی پارلیمان کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ چین کے وزیراعظم کا حالیہ دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...