اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2007سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالتوں کا قیام شامل ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 2006 کا میثاقِ جمہوریت، پی پی پی کے 2013 اور 2024 کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے، آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کیلئے موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند یا موجودہ سیاسی حالات کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت کے حوالے سے تقریبا دو دہائیوں سے ہماری جماعت کا مستقل موقف ایک ہی رہا ہے۔چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ میری قیادت میں ہر انتخاب میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا ، جس میں سب کی مساوی نمائندگی ہو۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...