اسپین کا عالمی برادری سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنیکا مطالبہ

16 اکتوبر ، 2024

بارسلونا(صباح نیوز) اسپین نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اسپین نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بارسلونا فورم کو بتایا کہ اسرائیل اسلحہ بین الاقوامی قانون کے خلاف غزہ میں جاری جنگ اور لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے خلاف اسرائیل کی مسلح افواج کے حملوں کی مذمت کی، اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کر دے۔