شکر گڑھ (نمائندہ جنگ) کرتار پور میں بھارتی اور پاکستانی پنجابی شعرا کے" سانجھی بیٹھک" مشاعرے کا انعقاد کیا گی چئیرمین پرسن گلوبل ہیومن فرنٹ بھارتی پنجاب جسپندر پال گریوال کی قیادت میں پنجابی شعرا کا وفد کرتار پور راہداری کے ذریعے دربار کرتار پور پہنچا اور کمپلیکس کے باہر سانجھی بیٹھک پنجاب دی کے مشاعرہ میں شرکت کی۔ مشاعرے میں شرکت کے لیے بھارت سے کرتارپور راہداری کے ذریعے نامور شاعرہ جسپندر پال گریوال،راج ویر گریوال ، ہرویندر سنگھ ، سمر جیت گریوال ،سریندر ڈھلوں ،سونو بہادر ،نریش کمار سمیت درجن بھر سے زائد شعرا کرتار پور پہنچے ،دربار میں ماتھا ٹیکا اور کمپلیکس کے باہر مشاعرے میں اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی مقامی پنجابی شعراء صابر ناز، بشیر کمال، اصغر بھٹی ،بابا ذولفقار ہاشمی ، نور حسن رجب علی سمیت نامور مقامی شعرا نے اپنا کلام اور ٹپے پیش کیئے اور سریلے انداز میں مشرقی اور مغربی پنجاب کی تقسیم، ثقافت اور تہذیب کے رنگ اور انگ بیان کئے اور مشاعرے کو چار چاند لگا دیے مشاعرے کے اخر میں مہمان شاعروں کو تحائف اور شیلڈز پیش کی گئیں ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...