لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری لاہور زیادتی واقعہ پر کہاکہ ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کسی بچی کا پردہ رہنے دیں، اگر والدین بات نہیں کرنا چاہتے تو ہائوس یا سوشل میڈیا پر تماشا نہ بنائیں،بچی سامنے آجائیں توکارروائی کے لیے تیار ہیں۔صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ ریپ واقعے پر گندی اور گھنائونی سازش ہو رہی ہے، یہ لوگ ریپ کا نام اتنی آسانی سے لیتے ہیں کیا یہ کوئی مذاق ہے،بچیوں پر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں، ان بچیوں نے بعد میں اس معاشرے میں جینا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد بچیوں نے احتجاج کیا، جو نام بتایا گیا اس نام کی تین بچیاں تھیں اور تینوں سے معلوم کیا گیا لیکن ان کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، پھر جس گارڈ کا نام لیا اسے بھی گرفتار کر لیا گیا، جس ہسپتال کا کہا گیا وہاں جا کر سارا ریکارڈچیک کیاگیا،وہاں بھی ایسا کچھ نہیں ہے۔سیاسی مخالفین نے اپنے سکولوں سے چند بچے جمع کرکے احتجاج کروا رہے ہیں، بغیر ثبوت کے کیمپس سیل کر دیا گیا۔وزیر اطلاعات کی گفتگو کے دوران اپوزیشن بنچوں سے ہنگامہ آرائی کی گئی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دونوں فریقوں کو خاموش کرانے میں ناکام رہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میں نے ان کو سیاسی گدھ کہا ان کو برا لگ رہا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...