لاہور (نمائندہ جنگ) انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259رنز بنا لیے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا۔اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض 7کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کپتان شان مسعود بھی لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور صرف 3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں جیک لیچ نے حاصل کیں۔2وکٹیں جلد گرنے کے بعد صائم ایوب نے کامران غلام کیساتھ مل کر ٹیم کی پوزیشن بہتر کی اور دفاعی انداز میں کھیلتے ہوئے 77رنز بنائے تاہم بعدازاں وہ میتھیو پوٹس کی گیند پر بین سٹوکس کو کیچ تھما بیٹھے۔نئے آنے والے بلے باز سعود شکیل بھی وکٹ پر کچھ دیر کے مہمان ثابت ہوئے اور محض 4 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے جبکہ ڈیبیو میں سنچری سکور کرنے والے کامران غلام 118 رنز بنا کر شعیب بشیر کا شکار بنے۔پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...