پنجاب اسمبلی ، طالبہ سےزیادتی معاملہ پر پھر ہنگامہ ،ملزمان کوسزا دیں ،ارکان

16 اکتوبر ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کے معاملہ پر دوسرے روز بھی ایوان میں ہنگامہ اورشور شرابا جاری رہا، اپوزیشن رکن کرنل ریٹائرڈ شعیب اور وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، ڈپٹی سپیکر اپوزیشن رکن کو خاموش کراتے رہے، اپوزیشن رکن راناآفتاب احمد نے جنید افضل ساہی اور احسن ریاض فتیانہ کی گمشدگی پر حکومت کو ہدف تنقید بھی بنایا، حکومتی رکن رانا ارشد نے گرج دار تقریر کی، تاہم اپوزیشن ارکان شور مچاتے رہے۔