راولپنڈی(نمائندہ جنگ/ایجنسیاں)پا ک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے بیلا روس کے وزیراعظم رومن گولوو چینکوکی ملاقات ‘خطے کی صورتحال‘دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ملاقات کی ۔اس موقع پر لی چیانگ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور چین معیشت اورشراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے‘پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گےجبکہ صدرزرداری نے کہاکہ پاک چین دوستی کے دشمن چینی شہریوں کو نشانہ بنا کر دوطرفہ تعلقات خراب کرنے اور سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘دشمن اپنی مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ صدر زرداری کی جانب سے لی چیانگ کے اعزاز میں منگل کوایوان صدر میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ظہرانے میں وزیر اعظم شہباز شریف‘چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی‘وفاقی وزراء، سروسز چیفس‘ صوبائی گورنر ز اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔تفصیل کے مطابق صدرزرداری سے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط سمیت اہم شعبوں میں دو طرفہ اسٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ممالک پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کریں گے۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے‘سی پیک اور گوادر پورٹ کی مدد سے چین کی اقتصادی ترقی سے بھرپور استفادہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین دوستی کے دشمن چینی شہریوں کو نشانہ بنا کر دوطرفہ تعلقات خراب کرنے اور سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘دشمن اپنی مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے مجرموں کو مثالی سزا دینے کے پاکستان کے عزم کے اظہار کیا۔
کراچی غزہ اسرائیلی ٹینکوں، فوجی گاڑیوں اور سازوسامان کا قبرستان بن گیا ہے، جگہ جگہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں...
اسلام آبادورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور دیگر اہم ترقیاتی شراکت داروں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
کاٹلنگ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی پالیسی میں تضاد کو شدید تنقید کا...
کراچیفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی...
ٹیکساس امریکا میں موجود کئی پاکستانی نژاد امریکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف...
پشاور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونیکا خدشہ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر...