پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدن میں سال بہ سال15 فیصد اضافہ

16 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونیوالی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہےپی ٹی سی ایل گروپ کی آمدن میں سال بہ سال15 فیصد اضافہ ہوا اسکا اعلان بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا، 2024 میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھی اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی سال بہ سال 15اعشاریہ 3 فیصد اضافے کیساتھ 160اعشاریہ 6 ارب روپے تک پہنچ گئی جس کی بنیادی وجہ فکسڈ براڈ بینڈ، موبائل ڈیٹا اور ہول سیل اینڈ بزنس سلوشنز سمیت صارفین کے شعبے میں مضبوط کارکردگی ہے گروپ نے 1اعشاریہ 6 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع اور 15اعشاریہ 3 ارب روپے کا خالص خسارہ ظاہر کیا ہے، کمپنی نے 2024 کے پہلے9 ماہ کے دوران 79اعشاریہ 5 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11اعشاریہ 1 فیصد زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ فکسڈ لائن، ہول سیل اور بزنس سلوشنز کے شعبوں میں ترقی ہےکمپنی نے اسی دوران 8اعشاریہ 2 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا جو 2023 کے اس عرصے کے مقابلے میں 27اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہےکمپنی نے سہ ماہی کے دوران 1 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے ۔