لاہور(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی عمران خان کا چیک اپ کیا اور ہمیں بتایا گیا وہ صحت مند ہیں۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ آج شام4 بجے 2 ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹروں میں ای این ٹی اور میڈیکل اسپیشلسٹ شامل تھے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فکرمند تھے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کیلئے ایک گھنٹے زائد انتظار کیا اور اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے تھے۔ ہمیں بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، ہمیں جلد بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی تو شیئر کریں گے۔درایں اثناءوزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹوں کے والد کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آ باد میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سے...
دبئی اسپیکٹیٹر انڈیکس، جو ایک وسیع پیمانے پر فالو کیا جانے والا پلیٹ فارم ہے جو عالمی ڈیٹا اور رجحانات پر...
میرانشاہ شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں صبح 6 بجے سے کرفیو نافذ کردیا...
اسلام آ باد صدر وزیراعظم نے ، یوم اقبال پر پیغامات میں کہا ہے کہ آئیے، عہد کریں مضبوط، خودمختار اور ترقی...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ TDAP ملک کی برآمدات میں اضافے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مصنوعات...
تربت نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ضلع کونسل کا اجلاس بیاد حاجی واحد بخش مرحوم زیر صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور اس سے منسلک اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں وغیرہ کیلئے نان ڈویلپمنٹ...