کراچی، لاہور، اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ٹی وی رپورٹ، نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہماری دونوں جماعتوں کا آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے اور اتفاق رائے میں بلاول بھٹو کا بڑا کردار ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آج جو اتفاق ہوا ہے کوشش ہے اس میں ن لیگ بھی شامل ہو جائے، ہمارا فوکس اور مقصد کسی مخصوص شخص کیلئے نہیں ہے،فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا پہلا مسودہ اسوقت قبول تھا نہ آج ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ کل مولانا فضل الرحمان، نواز شریف سے مل رہے ہیں اور ہمیں بھی کھانے کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں آج جو اتفاق رائے ہوا ہے کوشش ہو گی کہ اس اتفاق رائے میں ن لیگ بھی شامل ہو جائے اور پرامید ہوں کی جے یوآئی اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوا ہے بل کی بنیاد یہی اتفاق رائے بنے گا۔ علاوہ ازیں آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے خصو صی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے کل طلب کیا گیا ہے، سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان منگل کو اہم ملاقات ہوئی، جس میں مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت کی گئی، دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف سے بلاول بھٹو اور فضل الرحمٰن کے درمیان آج جاتی امراء میں ملاقات طے ہے۔ آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 کے بجائے اب آج 16 اکتوبر کو ہوگا۔ اجلاس طلب کرنے کیلئے وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی، صدر کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر شام چار بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس3 بجے بلایا جائے گا ۔ دوسری جانب 26ویں آئینی ترمیم کی سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورتی عمل کا فائنل راونڈ شروع ہوگیا ہے اور پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام چار بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کی صدارت کریں گے جبکہ 26ویں آئینی ترامیم سے متعلق مسودے کی تیاری اور سیاسی جماعتوں کے آئینی مسودوں پر مشارت کی جائے گی۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بیرون ملک موجود اراکین اسمبلی اور سینیٹ کو اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے کیلیے پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے، آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت سے متعلق دودہائیوں سے ہماری جماعت کامؤقف رہا ہے۔جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نوازشریف کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر آج لاہور میں اہم ملاقات طے ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی لاہور میں واحد مصروفیت میاں محمد نوازشریف سے ملاقات ہے۔ جس میں آئینی ترامیم کے معاملے پر دونوں اہم شخصیات میں ملاقات ہوگی۔ جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق بیشتر آئینی ترامیم پر جے یو آئی کی طرف سے اتفاق سامنے آیا ہے، تاہم کچھ معاملات پر امیر جمعیت مولانا فضل الرحمن چاہتے ہیں کہ وہ میاں محمد نوازشریف سے بات کرکے اُنکی یقین دہانی حاصل کرلیں کیونکہ مولانا بعض نکات پر ٹھوس یقین دہانی چاہتے ہیں۔ دریں اثناسربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بلاول ہاؤس گئے۔جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اتفاق کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس خوش آئند ہے اور خطے کے استحکام میں معاون ہوگا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، شازیہ مری، سید نوید قمر اور مرتضی وہاب بھی شامل تھے۔جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں مولانا اسعد محمود، مولانا ضیاالرحمان، راشد محمود سومرو اور ناصر محمود سومرو، کامران مرتضی، مفتی ابرار، مولانا اسجد محمود، مولانا عبیدالرحمان اور عثمان بادینی بھی شامل تھے۔ مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء شازیہ مری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا سیاسی تجربہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ہماری ان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ رہی ہے، ہم ان کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں، 1973کے آئین میں مولانا فضل الرحمان کے بزرگوں کا حصہ ہے، آج بھی آئینی ترامیم میں ان کی رائے بڑی اہم ہے، مولانا نے کسی موقع پر آئینی عدالت کی مخالفت نہیں کی۔آئینی عدالت کی شکل پر اعتراض ہوسکتا ہے۔ عدالتیں عام آدمی کے کیسز کو بھولتی جارہی ہیں، عدالتیں سیاسی اور آئینی معاملات میں پڑی ہوئی ہیں۔ آج ایک نوجوان بلاول بھٹو کی شکل میں اپنے قائد عوام کے منشور کو آگے لے کر چل رہا ہے۔ایم کیوایم بلدیاتی نظام کو آئینی ترامیم کا حصہ بنانے کیلئے بات کررہی ہے۔ ہم سب کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں۔
کوئٹہوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ و روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
کراچی کی ایک رپورٹ کے مطابق، شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مبینہ طور پر ’’فری غزہ، فری فلسطین‘‘ کے...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800روپے فی...
ہنگوہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور...
کوئٹہقائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی سے پیر کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے...
کوئٹہ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے...
تہرانایران نےاسرائیل پرامریکہ کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو کمزور کرنے کی کوشش کاالزام لگایا ہے،ایرانی...