کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے جیسے جیل کے اندر مارشل لاء لگا ہوا ہے،رہنما مسلم لیگ نون ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر سے ملاقات کی کمٹمنٹ کی گئی ہے اس کو حکومت کو پورا کرے گی ،سینئر رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم صبح سے شام تک بیٹھے رہے ملاقات نہیں کرنے دی گئی ،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے کہا کہ آج بہت کامیاب آل پاکستان وکلا کنونشن کراچی بار ایسوسی ایشن نے کنڈکٹ کیا ہے ،سب نے متفقہ طور پر مجوزہ ترمیم کو مسترد کیا ہے اور حامد خان نے کہا کہ یہ جو ترمیم کرنے جارہے ہیں یہ وکلاء کی لاشوں پر سے گزر کر کرنی ہوگی۔عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے کہا کہ ہم سے کسی نے رابطے نہیں کیا ہے نہ ہی ہمیں کچھ بتایا گیا ہے۔ میں ملاقات کرنا چاہتی تھی ہم پہلے ہی پریشان تھے اور آج ملاقات نہ کروا کر ہمیں مزید پریشان کیا گیا ہے ہمیں امید تھی کہ آج ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کرادی جائے گی۔ آخری ملاقات دو یا تین تاریخ کو ہوئی تھی اور اُن کی صحت ٹھیک تھی۔ بہنوں سے بھی عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ کے وقت ملاقات ہوئی تھی تب سے اب تک اُن سے بھی ملاقات نہیں ہوسکی ہے اس معاملے پر بھی اپیل کر رکھی ہے ۔ ہائیکورٹ اسلام آباد میں بھی پٹیشن دی ہوئی ہے انہوں نے سترہ تاریخ کو ری لسٹ کیا ہوا ہے۔ اٹھارہ یا انیس کو شاید جیل کھل جائے گی تب شاید اجازت مل جائے ۔تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے جو کوششیں کی جارہی ہیں میں وہ نہیں جانتی ۔ تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے مجھے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی جبکہ ڈاکٹر عاصم نے مجھے بتایا تھا کہ وہ آج سارا دن اڈیالا جیل کے باہر انتظار کرتے رہے اور کل پورا دن اسلام آباد میں انتظار کرتے رہے۔مجھے ذاتی طور پر کوئی پریشانی نہیں ہے ۔میں سیاست میں ایکٹو نہیں ہوں ۔ جج نے اجازت دے رکھی تھی کہ عمران خان کی ہر ہفتے بچوں سے ملاقات کروانی ہے ایسا بھی نہیں ہوا۔ بطور سابق وزیراعظم وہ بہت سے حقوق رکھتے ہیں لیکن ان تمام باتوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے وہ اپنی ہمت کی وجہ سے سب مشکلات برداشت کر رہے ہیں مجھے لگتا ہے جیسے جیل کے اندر مارشل لاء لگا ہوا ہے۔رہنما مسلم لیگ نون ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے راستے بند ہیں اس وقت سیکورٹی پاکستان کا سب سے بڑا کنسرن ہے ۔ ہم معذرت چاہتے ہیں اُن تمام لوگوں سے جو راستے بند ہونے کی وجہ سے زحمت اٹھا رہے ہیں چونکہ یہ نیشنل ایشو ہے اور ہر پاکستانی یہ زحمت اٹھانے کے لیے تیارہے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ بڑا دن ہے چین کے وزیراعظم یہاں پر ہیں، روس کے وزیراعظم یہاں موجود ہیں اور انڈین فارن منسٹر بارہ سال بعد آئے ہیں دیگر ممالک کے اعلیٰ سطح وفود یہاں پر ہیں یہ پاکستان کے مستقبل کے لیے خوش آئند ہے۔سینئر رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ شنگھائی تعاون اجلاس پاکستان کے لیے بہت اہم ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن اگر انڈیاکوئی انٹرنیشنل پروگرام مقبوضہ کشمیر میں رکھ لے تو کیا اُ ن کی قانونی حیثیت ہوجائے گی۔ہم نے اپنا احتجاج موخر کیا اور کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر کی ملاقات کرائی جائے گی جبکہ ڈاکٹر عاصم صبح سے شام تک بیٹھے رہے ملاقات نہیں کرنے دی گئی اور جو دو ڈاکٹرز گئے تھے ان کے بارے میں نہیں جانتے کہ انہیں جانے دیا گیا یا نہیں جانے دیا گیا۔ جو پہلا مسودہ آیا تھا وہ ان ڈکلیئرڈ مارشل لا سے بھی بدتر تھا ،بلاول کہتے ہیں مجبوری بھی ہے اور ضروری بھی ہے پچیس اکتوبر سے پہلے کرنا،ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ ملاقات ہوجانی چاہیے تھی کیوں نہیں ہوئی اس وجہ سے واقف نہیں ہوں لیکن جو ڈاکٹر سے ملاقات کی کمٹمنٹ کی گئی ہے اس کو حکومت کو پورا کرے گی۔جب آپ کولیشن میں ہوتے ہیں تو مشترکہ مسودہ ہوتا ہے اور مشترکہ مسودہ سامنے آجائے گا۔
کراچی غزہ اسرائیلی ٹینکوں، فوجی گاڑیوں اور سازوسامان کا قبرستان بن گیا ہے، جگہ جگہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں...
اسلام آبادورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور دیگر اہم ترقیاتی شراکت داروں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
کاٹلنگ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی پالیسی میں تضاد کو شدید تنقید کا...
کراچیفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی...
ٹیکساس امریکا میں موجود کئی پاکستانی نژاد امریکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف...
پشاور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونیکا خدشہ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر...