PTI کے30کارکنوں کی ضمانت منظور

16 اکتوبر ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے5اکتوبر کو لاہور میں احتجاج ،پولیس پر پتھراؤ ،تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے 30 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے رہائی کے لئے ملزمان کو 2،2لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔