نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ رواں سال دنیا کا مجموعی سرکاری قرض پہلی مرتبہ ہزار کھرب ڈالر سے بڑھنے کا خدشہ ہے اور اس کی رفتار پیشگوئیوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ سکتی ہے کیونکہ سیاسی جذبات اضافی اخراجات کے حق میں ہیں اور سست شرح نمو قرض لینے کی ضرورت اور اخراجات کو بڑھا دیتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی تازہ مالیاتی مانیٹر رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 کے اختتام تک عالمی عوامی قرض مجموعی عالمی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)کے 93 فیصد پر پہنچ جائے گا اور 2030 میں اس کے 100 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔واشنگٹن میں عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے سالانہ اجلاس سے قبل جاری کی گئی مالیاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بات کو تسلیم کرنے کی کافی وجوہات موجود ہیں کہ عالمی قرض کی شرح موجودہ اندازوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھے گی کیونکہ دنیا کی سب بڑی معیشت امریکا میں زیادہ خرچ کرنے کی خواہش موجود ہے۔آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا کہ مالیاتی پالیسی کی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے اور ٹیکس کے حوالے سے سیاسی پابندیاں مزید مضبوط ہوگئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گرین ٹرانزیشن، آبادی کی بڑھتی عمر، سیکیورٹی خدشات اور دیرینہ ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کے باعث اخراجات پر دبا بڑھ رہا ہے۔عالمی قرض کی سطح میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کے خدشات امریکی انتخابات سے 3 ہفتے قبل سامنے آئے ہیں جن میں دونوں صدارتی امیدواروں نے نئے ٹیکس نہ لگانے اور اخراجات میں اضافے کے وعدے کیے ہیں جس کے باعث امریکی خسارے میں کھربوں ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے۔امریکا میں بجٹ پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کمیٹی فار اے ریسپانسیبل فیڈرل بجٹ(سی آر بی ایف )کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس میں تخفیف کے منصوبے سے 10 سال میں قرضوں میں 7.5 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوگا جوکہ نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدار کمالا ہیرس کے ٹیکس میں تخفیف کے 3.5 ٹریلین ڈالر کے مجوزہ منصوبے سے دوگنا ہے۔رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ قرضوں کے تخمینے حقیقی نتائج کو بڑے فرق سے کم کرنے کا رجحان رکھتے ہیں، جی ڈی پی کے مقابلے میں قرض کی شرح 5 سال قبل لگائے گئے اندازوں سے 10فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمزور نمو، سخت مالیاتی حالات اور امریکا اور چین جیسی انتظامی طور پر اہم معیشتوں میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کی غیر یقینی صورتحال سے قرض میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں ان عوامل پر مشتمل ایک شدید منفی منظرنامہ شامل ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سرکاری قرض صرف تین سالوں میں 115 فیصد تک پہنچ سکتا ہے جو کہ موجودہ تخمینوں سے 20 فیصد زیادہ ہے۔آئی ایم ایف نے ایک مرتبہ پھر مزید مالی استحکام کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھوس نمو اور بیروزگاری میں کمی کے ساتھ موجودہ ماحول کر گزرنے کا مناسب وقت ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ 2023 سے 2029 تک کے عرصے میں جی ڈی پی کے ایک فیصد کے ساتھ موجودہ کوششیں قرضوں میں کمی یا استحکام لانے کے لیے ناکافی ہیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے 3.8 فیصد کے مجموعی سخت اقدامات درکار ہیں تاہم امریکا، چین اور دیگر ممالک جہاں جی ڈی پی میں استحکام کی پیش گوئی نہیں کی جاتی، خاصی حد تک زیادہ مالیاتی سختیوں کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل...
جنیوا عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر صحت عامہ کو لاحق بحران سے نمٹنے کے لئے فوری طورپر ڈیڑھ ارب ڈالرزکی اپیل...
نئی دہلی بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی...
ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درازندہ یوسی بحرین میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ، ڈیرہ اسماعیل خان میں اب تک...
سڈنی پولیس اور مقامی میڈیا نے گزشتہ روز بتایا کہ ایک آسٹریلوی ماں پر اپنی ایک سالہ بچی کو زہر دینے اور آن...
کراچی جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں...
کراچی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل جمعے کو کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کریں گے ملاقات کا...
کراچیسول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پیر 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا...