کوئٹہ(پ ر)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء اور مشیران نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا وزراء اور مشیران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گڈ گورننس صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے عوامی مشکلات حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں بہتر طرز حکمرانی سے ہی عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں سندھ کی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید طبی ادارے قائم کریں گے وزیر اعلٰی نے کہا کہ بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام صوبے کی تاریخ کا مثالی تعلیمی پروگرام ہے اس پروگرام کے تحت ہر ضلع سے ہر سال بیس ٹاپرز طلبہ و طالبات کی 16 سالہ تعلیمی کفالت صوبائی حکومت برداشت کرے گی اس کے علاوہ بلوچستان میں پی ایچ ڈی کے طالب علم دنیا بھر کی 200 جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر پائیں گے، ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ، صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، میر ظہور احمد بلیدی، بخت محمد کاکڑ، مشیران میر علی حسن زہری ، مینا مجید بلوچ، سردار غلام رسول عمرانی ، سیاسی رہنماء میر ساجد دشتی شامل تھے۔
کراچی غزہ اسرائیلی ٹینکوں، فوجی گاڑیوں اور سازوسامان کا قبرستان بن گیا ہے، جگہ جگہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں...
اسلام آبادورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور دیگر اہم ترقیاتی شراکت داروں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
کاٹلنگ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی پالیسی میں تضاد کو شدید تنقید کا...
کراچیفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی...
ٹیکساس امریکا میں موجود کئی پاکستانی نژاد امریکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف...
پشاور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونیکا خدشہ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر...