بھارت کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے، کینیڈین وزیر اعظم

16 اکتوبر ، 2024

ٹورنٹو(صباح نیوز) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارت کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے، کینیڈا کی سالمیت پرحملہ ناقابل قبول اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بیان میں کہا کہ کینیڈا بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ اور بھارت سے توقع کرتے ہیں وہ کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے۔