غزہ ، بیروت، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی طیاروں کی جانب سے غزہ اور لبنان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری سے مزید درجنوں شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، غزہ میں 24گھنٹوں کے دوران ایک ہی خاندان کے 10افراد سمیت 55 جبکہ لبنان میں 40 سے زائد شہری شہید ہوئے، حزب اللہ کے اسرائیلی بلڈوزروں ، مراکاوا ٹینک ، فوجی اڈوں پر راکٹ حملے۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے متنبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل میں کسی بھی جگہ کونشانہ بناسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کو روکنے کو لبنان اور غزہ میں مکمل جنگ بندی سے ہی روکا جاسکتا ہے، نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ اسرائیل تمام عرب اور مسلمان ممالک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے مزاحمت کاروں نے رامیا کے مضافات میں "تین اسرائیلی بلڈوزر وں اور ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے ان میں آگ لگ گئی اور جانی نقصان بھی ہوا۔حزب اللہ نے اسرائیلی شہر صفد میں صیہونی فوج کے اڈے پر درجنوں راکٹ حملے بھی کئے ہیں ۔شمالی غزہ میں مسلسل گیارہیوں روز بھی صیہونی فوج کی ناکہ بندی ، بمباری اور زمینی آپریشن کا سلسلہ جاری رہا ۔ جبالیہ سمیت شمالی غزہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ بم سے نہ بھی مریں تو بھوک اور پیاس سے مرجائیں گے ۔ صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں کو بیرل بموں سے اڑانا شروع کردیا ہے ۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کی گئی ایک قرارداد کے نتیجے میں وجود میں آیا تھا، انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے فیصلوں کی پاسداری کرے۔فرانس نے متعدد بار جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے خلاف اسرائیلی فائرنگ کی مذمت کی ہے، جن میں فرانسیسی دستہ بھی شامل ہے۔اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے منگل کو اسرائیل کی یکطرفہ درخواست پر لبنان سے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو واپس بلانے کے خلاف خبردار کیا ہے ، انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جمعہ کو لبنان کا دورہ کریں گی۔23 ستمبر کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے بعد میلونی لبنان کا دورہ کرنے والی پہلی سربراہ مملکت یا حکومت ہوں گی ۔اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنانے کے دوران حالیہ دنوں میں کم از کم پانچ امن فوجی زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثناء اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ لبنان میں زمینی آپریشن کے دوران انہوں نے حزب اللہ کے 3جنگجوئوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی غزہ اسرائیلی ٹینکوں، فوجی گاڑیوں اور سازوسامان کا قبرستان بن گیا ہے، جگہ جگہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں...
اسلام آبادورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور دیگر اہم ترقیاتی شراکت داروں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
کاٹلنگ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی پالیسی میں تضاد کو شدید تنقید کا...
کراچیفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی...
ٹیکساس امریکا میں موجود کئی پاکستانی نژاد امریکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف...
پشاور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونیکا خدشہ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر...