کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی میں اعتماد نہیں کہ وہ خود پاکستان آئیں، جب تک کشمیر کی بنیادی حیثیت 2019 سے پہلی والی پوزیشن میں واپس نہیں ہوتی ہم بھارت سے کسی ایشوپر بات نہیں کریں گے،کینیڈا کی جانب سے بھارت پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں وہ کافی سنگین الزامات ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس کا انعقاد پاکستان میں ہونا انتہائی فخر اور خوشی کی بات ہے اور اس اجلاس کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس وقت کئی ممالک کے وزرائے اعظم پاکستان میں موجود ہیں پاکستان کی میزبانی باعث فخر ہے میں وزیر خارجہ رہا ہوں اور جو پچھلی کانفرنس ہوئی تھی اس میں میری شمولیت او ر کافی دلچسپی رہی ۔ وہ پاکستان میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کررہے تھے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ہم اس اجلاس کی میزبانی کے لئے کافی عرصے سے محنت کررہے تھے جب بھارت نے ایس سی او کی میزبانی کی تو اس میں میں خود شریک ہوا اور اس وقت میرا مقصد یہ تھا کہ جب ہم اس سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں تو ہم بھی یہ کامیابی حاصل کریں کہ تمام ممالک ہماری میزبان کی تعریف کریں اور اس حوالے سے میں سمجھتا ہوں کہ ایس سی او کامیابی کی طرف بڑھتا جارہا ہے ۔
کراچی غزہ اسرائیلی ٹینکوں، فوجی گاڑیوں اور سازوسامان کا قبرستان بن گیا ہے، جگہ جگہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں...
اسلام آبادورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور دیگر اہم ترقیاتی شراکت داروں...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
کاٹلنگ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی پالیسی میں تضاد کو شدید تنقید کا...
کراچیفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی...
ٹیکساس امریکا میں موجود کئی پاکستانی نژاد امریکیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف...
پشاور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونیکا خدشہ...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر...