اسرائیل کو راکٹوں اوردفاعی نظام کے میزائلوں کی قلت کا سامنا

16 اکتوبر ، 2024

مقبوضہ بیت المقدس(جنگ نیوز)اسرائیل کو راکٹوں اور دفاعی نظام کے میزائلوں کی قلت کا سامنا ہے،ایک برطانوی رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں راکٹ، ڈرون اور میزائل حملوں کے توڑ میں اپنے فضائی دفاعی حصر کو مزید موثر اور مضبوط بنانا چاہتا ہے خطے میں جنگ تھمنے کے بجائے مزید تیز ہونے کا خدشہ ہے اس مقدص کے لیے امریکا اسرائیل کو جدید ترین ٹرمنل ہائی انسٹی ٹیوٹ ایریا ڈیفنس میزائل سسٹم (ٹی ایچ اے اے ڈی) فراہم کرے گا۔ امریکا کی ایک سابق دفاعی افسر ڈامااسٹراؤٹ نے کہا کہ اسرائیل کےلیے جنگی و سائل کا مسئلہ سنگین ہے ۔ اگر ایران اسرائیل کے حملے کا جواب دیتا ہے ، حزب اللہ بھی ایران کے ساتھ ہو تو اسرائیل کی دفاعی صلاحیت آزمائش میں آجائے گی ۔ امریکا یوکرین کے ساتھ اسرائیل کو بھی تواتر کے ساتھ اسلحہ فراہم نہیں کر سکے گا ۔ اسے یمن کے حوثیوں اور غزہ میں حماس کی مزاحمت کا بھی سامنا ہوگا ۔