آئی پی پیزنے نہیں معیشت نے آئی پی پیز کو تباہ کردیا ،شاہد خاقان

16 اکتوبر ، 2024

کراچی(جنگ نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ آئی پی پیز نے معیشت تباہ نہیں کی، معیشت نے آئی پی پیز کو تباہ کردیا ہے۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت پاکستان جو وعدہ کرتی ہے اس پر کھڑی نہیں رہتی، آپ کیسے ملک چلائیں گے؟، آپ کہتے ہیں 411ارب روپے بچ گیا، آپ کو 411ارب روپے کے پیچھے 4ہزار ارب ادا کرنا پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014میں 16 ،16گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، آج پاکستان میں جو بجلی لگی ہوئی ہے وہ صرف 18ہزار میگاواٹ ہے، پاکستان 18ہزار میگاواٹ بجلی پر کھڑا ہے۔