شہباز شنکر مصافحہ،مسکراہٹوں کا تبادلہ،چین ، روس،تاجکستان، کرغزستان، قازقستان، بیلا روس اور ترکمانستان کے قائدین کے اعزاز میں عشائیہ،ملاقاتیں

16 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سر براہ اجلاس میں آئے تمام ممبر ممالک کے سربراہان اور مندوبین کے اعزاز میں منگل کی شب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میںعشائیہ دیا گیا۔اس دوران بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مصافحہ اورخوشگوار جملوںو مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔عشائیہ میں چین، روس، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان، بیلا روس کے وزرائے اعظم اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ سمیت مہمان شریک ہوئے۔ عشائیے میں شریک تمام ممبر ممالک کے سربرہان اورمندوبین کا شہباز شریف نے خود استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ تمام ممبرممالک کے مندوبین نے ان سے باری باری مصافحہ کیا۔تقریب میں سب سے پہلے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ پہنچے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ جےشنکر نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔عشائیہ کے بعدکلچرل شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں رکن ممالک کے ثقافتی طائفوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیاجس سے شرکاء محظوظ ہوئے۔