عمران آکسفورڈ یونیورسٹی ضوابط کے مطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں، معروف قانونی فرم کی رائے

16 اکتوبر ، 2024

لندن(مرتضی علی شاہ)آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے معاملے پر معروف قانونی فرم میٹرکس چیمبرز کی رائے ہےکہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے ضوابط کے مطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں ہیں۔بانی پی ٹی آئی مجرمانہ سزا پانےکے سبب اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اہلیت پر رائے کے لیے میٹرکس چیمبر سے رابطہ کیا تھا ،سینئرقانون دان ہیوساؤتھی کے مطابق بانی پی ٹی آئی مجرمانہ سزا پانےکے سبب اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بطور امیدوار آکسفورڈ کونسل کے چیرٹی ریگولیشنزکا جائزہ لیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے پر قانونی رائے طلب کی ہے۔ ۔پالیسی ایڈووکیسی گروپ بیلٹ وےگرڈ نے میٹرکس چیمبرز کے ہیوساؤتھی کی قانونی رائے پرتجزیہ دیا۔تجزیہ کے مطابق بطور ٹرسٹی خدمات سرانجام دینے والوں سے شفافیت اور ایمانداری کی توقع کی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے تناظر میں یہ سوالات اٹھے ہیں کہ کیا وہ ان تقاضوں کو پورا کرتے ہیں، چانسلرسے توقع کی جاتی ہےکہ وہ آکسفورڈ کے عالمی مفادات کی نمائندگی اور اقدار برقرار رکھے، چانسلر سے یہ توقع بھی کی جاتی ہےکہ وہ یہ عہدہ سنبھال کر سیاسی منصب لینے کا ارادہ نہ رکھتا ہو۔دوسری جانب آکسفورڈ ایلومنائی کمیونٹی آف پاکستان نے کسی بھی امیدوار کی مخالفت یا توثیق کی تردید کردی ہے۔آکسفورڈ ایلومنائی پاکستان کا کہنا ہےکہ میڈیا میں آئےچند بیانات ہماری اجتماعی آواز کی نمائندگی نہیں کرتے۔