پٹرول کی قیمت برقرار، ہائی سپیڈ ڈیزل 5روپے لٹر مہنگا

16 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکو مت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیڑول کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے، وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت251روپے 29 پیسے فی لٹرہوگئی ہے جبکہ پیڑول کی قیمت 247روپے 3 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ہے ۔