عمر عبداللہ آج جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائینگے

16 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس) مقبوزہ جموں وکشمیر اسمبلی کے انتخابات 2024 میں نیشنل کانفرنس کی شاندار کارکردگی کے بعد پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ 16 اکتوبر کو وزیراعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ بدھ کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں جن اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ان میں کانگریس کے سرکردہ راہنمائوں میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی شامل ہیں ۔