اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزارت مذہبی امور نے متروکہ وقف املاک بورڈ (ETPB) ایمپلائز ( سروس ) ریگولیشنز 2024کے ڈرافٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ سے وضاحت طلب کر لی ۔ان تحفظات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری عمران رشید نے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ( کے نام ایک مراسلہ میں کیا ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے نئے فریم کئے گئے رولز کا جائزہ لیا جن میں بعض نقائص ہیں جنہیں دور کرنا ضرو ری ہے۔ سیکرٹری بورڈ نے نئے رولز منظوری کیلئے وزارت کو بھیجے تھے۔ وزارت نے ہدایت کی ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایمپلائز ( سروس) ریگولیشنز 1984کو منسوخ کرکے ایمپلائز ( سروس ) ریگولیشنز 2024 کو منظور کرنے کا جو فیصلہ دیا ہے وہ وزارت کو بھیجا جا ئے۔ ادارے میں جونئی آ سامیاں تخلیق کی گئی ہیں اور جو پہلے تخلیق کی گئی تھیں ان کی فہرست ارسال کی جا ئے اور یہ بھی بتایا جا ئے کہ ان کے پے اسکیل کیا ہیں۔جو پوسٹیں تخلیق کی گئیں ان کے نو ٹیفیکیشن بھیجے جائیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے ٹائم اسکیل پرو موشن کی سفارش کی ہے جو وفاقی حکومت کی پا لیسی کے منافی ہے۔ ان سفارشات کو ریگولیشنز کا حصہ نہ بنا یا جا ئے ۔ دوسرا یہ کہ انہیں وفاقی حکومت کی پالیسی کی روشنی میں تیار کیا جا ئے۔ مراسلہ میں کلاز 17کا حوالہ دیاگیا ہے جس کے مطابق متروکہ وقف املا ک بورڈ ریگولیشنز میں تر میم کرسکتا ہے لیکن اس کی منظوری وفاقی حکومت سے لینا لا زمی ہے۔ یہ اعتراض بھی کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری ‘ سینئر ایڈ منسٹریٹر اور ڈپٹی سیکرٹری ( ایڈمن ) کی پوسٹیں گریڈ انیس میں کی جائیں حا لانکہ ایڈیشنل سیکرٹری اور سینئر ایڈ منسٹریٹر کی فیڈنگ پوسٹ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ہے جو گریڈ انیس کی پوسٹ ہے۔ اس کا جواز بتایا جا ئے۔ وزارت نے ہدایت کی ہے کہ اپ سکیلنگ اورنئی پوسٹوں کی تخلیق کے مالیاتی اثرات سے بھی آگاہ کیا جا ئے۔ دوسری جانب بورڈ کے ملازمین کا موقف ہے کہ وہ دس دس سال سے بھی زیادہ عرصے سے ایک اسکیل میں کام کر رہے ہیں اور ان کی ترقی کا عمل رکا ہوا ہےجو ان سے نا انصافی کے مترادف ہے۔
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع ،خواجہ آصف نےکہاہے کہ...
اسلام آباد تحریک انصاف کی پارلیمانی گروپ لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ فیض حمید عمران خان کے ماتحت کام کر رہےتھے...
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کادورہ چین کا دوسرا روزبھی مصروفیت سے بھرپور رہا۔وزیراعلی نے چینی وزرا...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تمام ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران...
اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس سے استثنی ٰ برقرار رکھتے ہوئے نان...
اسلام آباد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جنہیں اب باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے، ان پر مختلف نوعیت کے...
لاہورچین نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور انتہا پسندی کے رجحانات کو روکنے کے لیے اسکول...