اسلام آباد(ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونیوالی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہےپی ٹی سی ایل گروپ کی آمدن میں سال بہ سال15 فیصد اضافہ ہوا اسکا اعلان بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا، 2024 میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھی اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی سال بہ سال 15اعشاریہ 3 فیصد اضافے کیساتھ 160اعشاریہ 6 ارب روپے تک پہنچ گئی جس کی بنیادی وجہ فکسڈ براڈ بینڈ، موبائل ڈیٹا اور ہول سیل اینڈ بزنس سلوشنز سمیت صارفین کے شعبے میں مضبوط کارکردگی ہے گروپ نے 1اعشاریہ 6 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع اور 15اعشاریہ 3 ارب روپے کا خالص خسارہ ظاہر کیا ہے، کمپنی نے 2024 کے پہلے9 ماہ کے دوران 79اعشاریہ 5 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11اعشاریہ 1 فیصد زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ فکسڈ لائن، ہول سیل اور بزنس سلوشنز کے شعبوں میں ترقی ہےکمپنی نے اسی دوران 8اعشاریہ 2 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا جو 2023 کے اس عرصے کے مقابلے میں 27اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہےکمپنی نے سہ ماہی کے دوران 1 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے پی ٹی سی ایل کے فکسڈ براڈ بینڈ کاروبار میں سال بہ سال 20اعشاریہ 4 فیصد جبکہ پی ٹی سی ایل فلیش فائبر میں سال بہ سال 111اعشاریہ 5 فیصد کی غیر معمولی نمو دیکھی گئی،پی ٹی سی ایل انٹرپرائز بزنس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 38اعشاریہ 3 فیصد بڑھوتری دیکھی گئی ، یوفون 4G نے سال 2024 کے پہلے نو ماہ کے دوران ٹاپ لائن میں سال بہ سال 25اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے ، تیسری سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستانی جیولین کھلاڑی، ارشد ندیم کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جنہوں نے بعد ازاں پیرس اولمپکس 2024 میں طلائی تمغہ جیتا پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان ہاکی ٹیم کیساتھ بھی شراکت داری قائم کی ۔
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع ،خواجہ آصف نےکہاہے کہ...
اسلام آباد تحریک انصاف کی پارلیمانی گروپ لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ فیض حمید عمران خان کے ماتحت کام کر رہےتھے...
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کادورہ چین کا دوسرا روزبھی مصروفیت سے بھرپور رہا۔وزیراعلی نے چینی وزرا...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تمام ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران...
اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس سے استثنی ٰ برقرار رکھتے ہوئے نان...
اسلام آباد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جنہیں اب باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے، ان پر مختلف نوعیت کے...
لاہورچین نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور انتہا پسندی کے رجحانات کو روکنے کے لیے اسکول...