ٹک ٹاک ، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 18کروڑ ویڈیوز حذف

16 اکتوبر ، 2024

اسلام آبا د (ساجد چوہدری )ٹک ٹاک نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر تقریباً اٹھارہ کروڑ ویڈیوز کو حذف کیا،اس دوران صرف پاکستان میں3کروڑ 7لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کی گئیں،ٹک ٹاک نے 2024ءکی دوسری سہ ماہی کیلئے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا کہ ہ مجموعی طور پر پلیٹ فارم نے 17کروڑ 88لاکھ 27ہزار 465ویڈیوز کو حذف کیا ، ان میں سے 14کروڑ 44لاکھ 30ہزار 133 کو آٹومیشن کے ذریعے حذف کیا گیا ، اس سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رپورٹنگ کے حالیہ عرصے میں پاکستان میں ٹک ٹاک سے 30709744 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا، ان میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیاگیا۔