حیدرآباد(رپورٹ / حامد شیخ )قومی خزانے کو 6؍ ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں 10افراد کو گرفتار کرکے 10؍ کروڑ روپےوصول کئے ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل چیف کمشنر ان لینڈ روینیو ڈاکٹر خالد ملک نے بتایا کہ سیلز ٹیکس ریٹرنز میں فیک انوائسز اورجعلی دستاویزات کا استعمال کرنے والے نہ صرف مالکان بلکہ چیف فنانشل آفیسرز، ڈائریکٹرز کے خلاف بھی مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جاسکے گا۔ ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد میں چیف کمشنر ان لینڈ روینیو ڈاکٹر خالد ملک کی زیر صدارت آگہی سیمینارکے بعد جیو سے بات چیت کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ روینیو ڈاکٹر خالد ملک نے کہا کہ ایف بی آر کی انفورسمنٹ کے بعد جعلی انوائسز اور سیلز ٹیکس کی چوری میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ جولائی 2023 سے تاحال حیدرآباد ریجن میں سیلز ٹیکس کی چوری میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی وجہ سے قومی خزانے کو 6 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع ،خواجہ آصف نےکہاہے کہ...
اسلام آباد تحریک انصاف کی پارلیمانی گروپ لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ فیض حمید عمران خان کے ماتحت کام کر رہےتھے...
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کادورہ چین کا دوسرا روزبھی مصروفیت سے بھرپور رہا۔وزیراعلی نے چینی وزرا...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تمام ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران...
اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس سے استثنی ٰ برقرار رکھتے ہوئے نان...
اسلام آباد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جنہیں اب باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے، ان پر مختلف نوعیت کے...
لاہورچین نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور انتہا پسندی کے رجحانات کو روکنے کے لیے اسکول...