اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے غذائی نظام کو بہتر بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات کیے۔ گزشتہ روزا خوراک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ خوراک کا عالمی دن ہمیں ہر فرد کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے اپنے فرض کی یاد دلاتا ہے۔ اس سال خوراک کے عالمی دن کا موضوع’’خوراک کا حق- بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کیلئے‘‘ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے کسان خوراک کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جو اپنی لگن اور محنت سے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے پاس وافر مقدار میں خوراک موجود رہے۔ ہم زرعی شعبے میں جدت، پائیداری اور جدیدیت پر مرکوز پالیسیاں اپنا کر کسانوں کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ ہماری حکومت کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی بشمول جدید زرعی مشینوں تک رسائی، بہتر انفراسٹرکچر، اور بہتر مارکیٹ تک رسائی دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ہماری توجہ دیہی خواتین کو کاروباری صلاحیتیں دے کر انکو بااختیار بنانا ہے، جو ہماری دیہی معیشت کا ایک اہم حصہ ہیں- ہمارا وژن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، اور زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دے کر اپنی غذائی صنعت کو عالمی فوڈ ویلیو چین میں ضم کرنا ہے۔
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع ،خواجہ آصف نےکہاہے کہ...
اسلام آباد تحریک انصاف کی پارلیمانی گروپ لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ فیض حمید عمران خان کے ماتحت کام کر رہےتھے...
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کادورہ چین کا دوسرا روزبھی مصروفیت سے بھرپور رہا۔وزیراعلی نے چینی وزرا...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت تمام ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران...
اسلام آباد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس سے استثنی ٰ برقرار رکھتے ہوئے نان...
اسلام آباد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جنہیں اب باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے، ان پر مختلف نوعیت کے...
لاہورچین نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور انتہا پسندی کے رجحانات کو روکنے کے لیے اسکول...