ایس سی او اجلاس، مشاورت کیلئے رکن ممالک میں تعینات بیشتر پاکستانی سفیر اسلام آبادطلب

16 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں رکن ممالک میں تعینات بیشتر پاکستانی سفیر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جنہیں معاونت اور مشاورت کے لیے خصوصی طور پر بلایا گیا ہے۔ جن میں چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ بھارت میں ہیڈآف مشن سعد وڑائچ، روس میں سفیرمحمد خالد جمالی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ تاجکستان سے پاکستانی سفیر سعید سرور اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق قازقستان سے سفیرپاکستان نعمان بشیر بھٹی اسلام آباد میں ہیں۔