نائیجیریا میں بہاولپور جیسا واقعہ، آئل ٹینکر دھماکے میں 147افراد ہلاک

17 اکتوبر ، 2024

ابوجا(جنگ نیوز)مغربی افریقا کے ملک نائجیریا میں، بہاولپور جیسا واقعہ پیش آیا، پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹنے اور بعد ازاں آگ لگنے سے 147 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ حادثہ شمالی ریاست جیگوا میں پیش آیا۔جہاں ٹینکر میں بھرا پیٹرول بہہ گیا لوگوں نے ٹینکر سے بہنے والے پیٹرول کو جمع کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران آگ بھڑک اٹھی جس نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہلاک شدگان کی اجتماعی تدفین کردی گئی ہے۔