غیر قانونی طور پر داخلے کی کوشش، ایرانی گارڈز کی فائرنگ، 200 افغان ہلاک

17 اکتوبر ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں فائرنگ سے 200 سے زیادہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان شہری غیرقانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ایرانی حکام نے فائرنگ کے واقعہ کی تردید کی ہے۔