اسرائیلی وزیرخزانہ اور وزیرجنگ پر پابندیاں زیر غور ہیں، برطانوی وزیراعظم

17 اکتوبر ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کیئر ا سٹارمر نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ان کی حکومت انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر خزانہ اتمار بن گوئر اور وزیر جنگ اسٹومرچ کے خلاف پابندیوں پر غور کر رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں تشویشناک سرگرمیوں اور نفرت آمیز بیانات کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔پارلیمنٹ میں پوچھے جانے پر کہ کیا لندن حکومت دونوں وزراء پر پابندیوں کی منظوری دیگی، اسٹارمر نے کہا: "ہم ا کو دیکھ رہے ہیں کیونکہ مغربی کنارے میں تشویشناک سرگرمیوں کیساتھ ساتھ واضح طور پر نفرت انگیزبیانات کے معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں ۔