کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہےکہ ملک میں سب سے اوپر کی 5فیصد امیر ترین آبادی ٹیکس ہی نہیں دیتی، ہماری کوشش ہے کہ مزید ٹیکس شرح نہ بڑھے، صنعت کار تکلیف دہ مراحل سے گزرے ہیں گزشتہ 2سے3سال معیشت کیلئے بہت تکلیف دہ رہے ، اب حالات بہتر ہو رہے ہیں، امید ہے کہ شرح سود میں 2فیصد کمی آئے گی، میں نے افسر سے پوچھا ریفنڈز کے پیسے کیسے طے ہوتے ہیں؟ جس پر افسر نے کہا کہ جعلی ریفنڈز پر زیادہ، جائز پر کم پیسے لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں اور کاروباری برادری کے افراد سے خطاب میں کیا ،ایف پی سی سی آئی نے تاجروں کے اصولی خدشات اور مطالبات پیش کئے۔ اس موقع پر صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں ، صدر ایف پی سی سی آئی کے مشیر خرم اعجاز نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے تاجروں اور صنعتکاروں کی بات سے اتفاق کیا کہ ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کرنے اور تعمیل کو بڑھانے کیلئے ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی جانی چاہیے۔
کراچی پاکستان ریلویز نے ایک مرتبہ پھر اپنی 10 وسیع اراضی جو کہ راولپنڈی ڈویژن میں واقع ہے اس کو پبلک پرائیویٹ...
کراچی ٹرمپ کی ریلی میں سیکورٹی خطرہ: شخص کی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی طرف دوڑ۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز سوشل...
لاہورامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کے المناک حادثے میں بچوں،...
لاہور ایچ آر سی پی کا حکومت سے اقلیتوں کے قانون پر عمل درآمد کا مطالبہ، ادارے کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق اور...
واشنگٹن شدید مخالفت کے بعد ٹرمپ نے نضال حسن کی لائیو پھانسی منسوخ کردی۔سزائے موت کی لائیو نشریات پر امریکا...
کراچی آذربائیجان، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک کا واک آؤٹ۔ تفصیلات کے...
ٹوکیووفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی میچور پالیسیوں کی رقوم طویل عرصے سے...
لاہورسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی کاروبار کا اختتام تیزی پر ہوا،آخر میں تین سو کے قریب کمپنیوں کے حصص کی...