اسٹیٹ بینک نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ جیت لیا

17 اکتوبر ، 2024

فیصل آباد(نمائندہ جنگ ) پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے فائنل میں اسٹیٹ بینک نے دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے والے فائنل میں ایس این جی پی ایل کی پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 165 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اسٹیٹ بینک نے مطلوبہ اسکور 43.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔