PTIکا آئینی ترامیم کیخلاف بھرپورمزاحمت ‘کل احتجاج کا اعلان

17 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئینی ترامیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے اور کل جمعہ کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان کردیا۔سیاسی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا جس میں آئینی ترامیم کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوشش کو کسی طور پر قبول نہیں کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق آئین میں ترمیم اور بانی چیئرمین عمران خان کو بدترین سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف جمعہ کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا۔اسی کے ساتھ تمام ریجنل اور مقامی تنظیموں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز کے باہر نماز جمعہ کے بعد پرامن اور بھرپور احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوشہرہ،پبی سےنمائندہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے جلوزئی نوشہرہ میں پرویشنل ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم رہائشی اپارٹمنٹ کے مالکان کو اپارٹمنٹ دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے سپریم کورٹ کے اوپر آئینی عدالت بنائی جارہی ہے، حکومت اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ساری زندگی ایسا ہی چلتا رہے گا،مخالفین پارٹی اور میرے حوالے سے پروپیگنڈا مہم چلارہے ہیں