سٹاک مارکیٹ انڈیکس 86 ہزار کا بیرئر بھی کراس کرگیا

17 اکتوبر ، 2024

لاہور (سودی) سٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی کا رجحان گزشتہ روز ّبھی برقرار رہا،سٹاک مارکیٹ انڈیکس 86ہزار کا بیرئیر بھی کراس کر گیا۔ دو سو سے زائد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ سمیت انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی غیرمعمولی طور پر بڑھ گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی تیزی سے ہوا جس میں اضافہ ہوتا رہا ۔زیادہ سپورٹ میوچل فنڈز کی خریداری نے دی اسی طرح بیرونی اداروں کی طرف سے سیل کا پریشر کم ہونے سے بھی بہتری آئی۔ دیگر عوامل میں ایس سی او کانفرنس کا کامیاب ہونا، بعض ملکوں کیساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کے معاہدے اور ایم او یو ہونا، سٹیٹ بینک کی آئندہ آنے والی مانیٹری پالیسی میں انٹرسٹ ریٹ کم ہونیکا امکان شامل تھے۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 365پوائنٹ اضافہ سے 86206پر آگیا۔ 227 کمپنیوں میں اضافہ 150میں کمی 68 میں استحکام رہا۔ 47کروڑ 43لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔