بینکوں سے 197ارب روپے اضافی ٹیکس وصولی کا پلان

17 اکتوبر ، 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) بینکوں کو اپنے بھاری منافع جات پر 197ارب روپے اضافی انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا، اس ٹیکس سے بچنے کیلیے بینکس لابنگ کر رہے ہیں ۔بینکوں پر نارملی 39فیصد ٹیکس عائد ہے، لیکن اگر بینکوں کا اے ڈی آر ریشو 40فیصد تک رہتا ہے تو پھر حکومت سرکاری قرضوں پر حاصل کیے گئے منافع پر 55فیصد ٹیکس وصول کریگی۔