سعودی عرب اور مصر کا غزہ لبنان میں جنگ بن دی کا مطالبہ ، سرمایہ کاری پر اتفاق

17 اکتوبر ، 2024

قاہرہ(جنگ نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےمصر کے دورے کے دوران مصری صدر سے ملاقات کی۔دورانِ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔